بھوپال:27؍نومبر:(پریس ریلیز) اڈیشہ کی آئی ٹی کمپنی اومنی لنک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے مدھیہ پردیش میں اپنے کاروبار اور تکنیکی خدمات کو وسعت دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔ کمپنی مستقبل کے سرکاری ڈیجیٹل منصوبوں میں اپنی شراکت داری بڑھانے کے ساتھ ہی مقامی انجینئروں اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔
کمپنی فی الحال مدھیہ پردیش اسٹیٹ وائیڈ ایریا نیٹ ورک (MPSWAN) کے آپریشن اور انتظامی امور سے وابستہ ہے، جس کے ذریعے ریاست کے سرکاری دفاتر ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار ڈورا نے بتایا کہ محفوظ نیٹ ورکنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں کمپنی ریاست کے آئندہ منصوبوں میں اپنا تعاون دے گی۔ بھوپال دفتر سے ریاست میں کمپنی کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق ملک بھر میں اس کے تقریباً 1400 ملازمین کام کررہے ہیں، جبکہ اس کا اوسط سالانہ کاروبار تقریباً 250 کروڑ روپے ہے۔









