بھوپال: 13/ نومبر:(پریس ریلیز) بیسٹ شاٹس انڈور اسپورٹس کلب، کوہ فیضا بھوپال کی جانب سے چار روزہ بیسٹ شاٹس فٹ بال پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 19 نومبر 2026 سے کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 22 نومبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔کلب کے منتظمین شاہباز قیصر اور سوفیان علی نے بتایا کہ اس فٹ بال پریمیئر لیگ میں 8 سے 16 سال کی عمر کے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں فٹ بال کا شوق پیدا کرنا اور ان کی کھیل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔فائنل میچ میں جناب ریاض اقبال صاحب، آئی پی ایس، ڈی آئی جی، پی ایچ کیو بھوپال مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ وہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات سے نوازیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈر 16 کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 21 ہزار روپے نقد جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 11 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بہترین گول کیپر، بہترین کھلاڑی اور ٹاپ سکورر کو بھی ٹرافی سے نوازا جائے گا۔