بھوپال:06؍نومبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے دیپ اتسو کے آغاز اور خوشحالی و آسودگی کی نیک تمناؤں کے مقدس تہوار دھن تیرس کے موقع پر وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں واقع مندر میں پوجن ارچن کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اجین میں واقع مہارشی ساندی پنی آشرم کے قدیم کنڈیشور مہادیو مندر میں جلوہ افروز بھگوان کْبیر سے دعا کی کہ سب کی زندگیوں میں خوشحالی اور صحت و تندرستی برقرار رہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہم سب پرماتما کی کرپا اور اپنی صلاحیت و خوشحالی کے ذریعے غریب سے غریب انسان کی زندگی میں خوشیوں کی صبح لائیں، سب کے کام آئیں اور جیو اور جینے دو کے جذبے کو فروغ دیں، خدا سے ہماری یہی دعا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ذرائع ابلاغ کے توسط سے ریاست کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ بھگوان دھنونتری کی پوجا کی جاتی ہے اور آج سے ہی دیوالی کا تہوار شروع ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔