جے پور2نومبر:راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں پیر (2 نومبر) کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ چھاپولی گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے دوران ایک مشین ہائی وولٹیج بجلی لائن کے رابطے میں آ گئی، جس کے باعث 8 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 3 خواتین سمیت تقریباً 5 افراد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ تب پیش آیا جب سڑک کی تعمیر کے دوران بجری ملانے والی ایک مشین اوپر سے گزر رہی ہائی ٹینشن بجلی لائن کے رابطے میں آ گئی۔ مشین میں بجلی کا کرنٹ پھیل گیا، جس کی زد میں وہاں کام کر رہے ہے مزدور آ گئے۔ ادے پور واٹی تھانہ کے انچارج رام پال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشین کے ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کے رابطے میں آنے سے مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، وہ موقع پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ گاؤں والوں نے اموات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی مقام پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار افراد کی جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کیا۔ گاؤں والوں نے وہاں دھرنا بھی دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر افسران موقع پر پہنچے۔