درگ چھتیس گڑھ :یکم؍نومبر(پریس ریلیز) حال ہی میں شبانہ اعظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کے “میں مسلمان ہوں پر نماز نہیں پڑھتی ۔ میرے والد کیفی اعظمی اور شوہر جاوید اختر ملحد ہیں ۔ ” میں کیا ساری دنیا جانتی ہے کے فلمی دنیا کے مسلم ستاروں کا مذہب الگ ہوتا ہے ۔ جسکا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ ان کا مذہب صرف پیسا اور عیاشی ہوتی ہے ۔ آج کے تمام خانوں کو دیکھ لو فلمی دنیا کے معروف قلمکار سلیم خان کے خاندان کو ہی لے لو ۔ خود سلیم خان کی دونوں بیگمات غیر مسلم ہیں ۔ گنپتی بھی بیٹھاتے ہیں ۔ نماز نہ روزہ عید نہ بقر عید ۔ عامر خان کو دیکھ لو ۔ ہندو بیویاں ۔ سنا ہے والدہ کے ہمراہ حج وعمرہ کیا ہے ۔ شاہ رخ خان کی بیگم ہندو ۔ نکاح ہوا یا نہیں اللہ جانے اولاد ہے ۔ شریعت کے مطابق ان کی اولادوں کو کیا کہیں گے ۔ شاہ رخ بھی پوجا پاٹ والے ہیں ۔ دھرمیندر اور ہیما مالنی نے بھی قانون اور سماج کو دھوکا دینے کے لئے اسلام مذہب اپنا کر شادی کرلی تھی ۔ دھرمیندر کا انتقال ہوا تو انھیں ہندو رواج کے مطابق جلایا گیا ۔ ظاہر ہے ہیما مالنی کو بھی جلایا ہی جائے گا ۔ سنجے خان کی بیگم کا انتقال ہوا تو انھیں بھی رام نام ست ہے کے نعروں کے ساتھ لے جا کر آگ کے حوالے کیا گیا ۔ اسی لئے وثوق سے کھ رہا ہوں کے فلمی دنیا کے مسلمانوں کے دین دھرم اور مذہب کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ۔ اسلئے مسلم فلمی ستاروں کو اسلام اور مسلمانوں کے سلسلے میں بولنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے ۔ کیونکہ مسلم فلمی ستارے کچھ بھی کہتے ہیں تو ان کی بات یا بیان کو مسلمانوں کی جانب سے سمجھا جاتا ہے ۔ مسلم فلمی ستاروں کی بے سر پیر کی باتوں سے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اور اسلام کی مفت میں تضحیک ہوتی ہے ۔