بھوپال، 29 اکتوبر: وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعرات کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر مرکزی وزیر جل شکتی سی آر پاٹل سے خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آئندہ سنہستھ2028 کے کامیاب انعقاد کے پیش نظر مرکزی وزیر جل شکتی سی آر پاٹل سے محکمہ جاتی تعاون کی درخواست کی۔ مرکزی وزیر پاٹل نے سنہستھ کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، صفائی ستھرائی اور پانی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مرکز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اجین میں سال 2028 میں منعقد ہونے والے سنہستھ کو شاندار اور روحانی عظمت سے ہمکنار بنانے کے لیے وہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔