بھوپال:27؍اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹرموہن یادو سے مدھیہ پردیش ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرصنورپٹیل نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب میں عمرہ کے لیے گئے ریاست کے زائرین کی بحفاظت اور جلد ہندوستان واپسی کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے میں پہل کرنے کی گزارش کی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کو ڈاکٹر صنور پٹیل نے اس سلسلے میں مراسلہ سونپا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹریادو کو پیش دیئے گئے خط میں لکھا ہے کہ مغربی ایشیا کے موجودہ حالات اور ہوائی خدمات میں رکاوٹوں کی وجہ سے سعودی عرب میں عمرہ کے لیے گئے متعدد زائرین کو مقررہ مدت سے زیادہ وقت تک وہاں رکنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے ان کی رہائش، کھانے پینے، دواؤں اور دیگر ضروریات پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ متاثرہ زائرین کے اہل خانہ بھی ان کی بحفاظت واپسی کو لے کر فکرمند ہیں۔
مراسلہ میں معاملے کی سنگینی اور انسانی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ڈاکٹریادو سے درخواست کی گئی کہ وہ حکومت ہند کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اقلیتی امور کے ساتھ تال اشتراک قائم کرکے مدھیہ پردیش کے متاثرہ عمرہ زائرین کی بحفاظت اور جلد ہندوستان واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں پہل کریں۔