بھوپال:15؍اکتوبر:انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر مسٹر بھارت یادو نے جمعرات کومنترالیہ، ولبھ بھون میں محکمہ رابطہ عامہ کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر نائب سکریٹری مسٹر کیلاش بْندیلا نے مسٹر یادو کا استقبال کیا۔ نئے سکریٹری مسٹر بھارت یادو نے محکمے کے کاموں کی معلومات بھی حاصل کیں اور ضروری ہدایات دیں۔ محکمے کے ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔









