بھوپال:12؍اکتوبر:کسانوں کے لیے ربیع کے موسم میں بجلی کی وافر دستیابی یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ کے سینئر افسران عوامی نمائندوں سے مسلسل رابطہ رکھیں اور انہیں بجلی کی دستیابی اور دیگر مشکلات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے رہیں۔وزیر توانائی مسٹر پردیومن سنگھ تومر نے پیر کو وزارت میں محکمہ جاتی اسکیموں کے جائزے کے دوران یہ ہدایات دیں۔وزیرتوانائی مسٹر تومر نے کہا کہ پاور جنریشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پلانٹ پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا کریں۔ کوئلے کی مسلسل فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر منجیت سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے تمام پلانٹوں میں کوئلے کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
مسٹر تومر نے ٹرانسمیشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر سنیل تیواری کو مقررہ ہدف کے مطابق مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔توانائی کے وزیر نے کہا کہ بجلی کی طلب کا پہلے سے اندازہ لگائیں اور اس کی فراہمی کے لیے ایک منظم عملی منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے ریاست میں دستیاب قابلِ تجدید توانائی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ کسانوں کو آبپاشی کے لیے دن کے وقت بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تینوں بجلی تقسیم کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹروں نے ربیع کے موسم کے لیے بجلی کی دستیابی سے متعلق تیاریوں کے بارے میں معلومات دیں۔میٹنگ میں توانائی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر منیش سنگھ، پاور مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ویشیش گڑھپالے سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ مختلف کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔