بھوپال:11؍اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے وزیر مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹراپرئز مسٹر چیتنیا کاشیپ کی والدہ محترمہ تیج کنور بائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ تیج کنور بائی کا 11 اکتوبر کو ممبئی میں انتقال ہوا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ رتلام میں 12 اکتوبر کو محترمہ تیج کنور بائی کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ محترمہ تیج کنور بائی نے کاشیپ فاؤنڈیشن اور دیگر سماجی اداروں سے وابستہ ہوکر متعدد فلاحی کاموں کو انجام دلوایا۔ ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بابا مہاکال سے دعا کی ہے کہ وہ محترمہ تیج کنور بائی کو اپنے شری چرنوں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔









