بھوپال۔5؍ مارچ ( پریس ریلیز ) گذشتہ روز بزم ’’ بھوپال ادب‘‘ عالی جناب اقبال مسعود صاحب کی صدارت میں ایک شاندار آل انڈیا مشاعرے کا اہتمام بزم کے بانی ساجد حسن صاحب نے اپنے دولت خانے ( شہید نگر ) میں کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان اعظمی نے بخوبی انجام دئے۔ مختلف شہروں سے یعنی ممبئ ، جلگاؤں ، مالیگاؤں ، برہانپور ، کھنڈوا ، جبلپور ، بنگلور ، لکھنؤ ، میوات ، گورکھپور نرسنگڑھ اور بیاورا سے تشریف لائے مہمانان شعراء سے مشاعرے کے وقار میں چار چاند لگائے۔ اس خوبصورت مشاعرے میں مقامی اور مہمانان شعراء اور شاعرات تقریباً 42 حضرات نے اپنے معیاری کلام سے سامعین کو محظوظ کیااور خوب داد وصول کی۔ اس یادگار مشاعرے کی صدارت کر رہے اقبال مسعود صاحب نے آج کے مشاعروں کے معیار پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے صدارتی کلمات سے نوازا۔ مشاعرے کے اختتام پر میزبان ساجد حسن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ خوبصورت اور یادگار مشاعرہ دیر رات کو اختتام پذیر ہوا۔