صوفی سمواد مہاابھیان لوک سبھاانتخابات کے مدنظرسرگرم

0
5

بھوپال :5؍مارچ :(پریس ریلیز)وزیر اعظم صوفی سمواد مہا ابھیان مدھیہ پردیش کے انچارج قاضی سید دلشاد علی اور ان کی ٹیم لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سرگرم ہے۔ وزیر اعظم صوفی سمواد مہا ابھیان مدھیہ پردیش کے انچارج قاضی سید دلشاد علی اور صوبہ مدھیہ پردیش کی ضلعی اکائیوں کے انچارج اور شریک انچارج نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ان کی خواہش کے مطابق کام شروع کر دیا ہے۔ ملک کے مقبول وزیراعظم کی منشاکے مطابق قاضی دلشاد علی جلدہی ریاست کا طوفانی دورہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی فلاح و بہبود اسکیموں کا فائدہ اقلیتی طبقہ کو مل رہا ہے۔ان کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے،اورجن لوگوں کو فلاحی اسکیموں کافائدہ حاصل کرنے میں مسائل درپیش ہیں،ان کی پریشانی دور کی جائے گی۔اس کے علاوہ دارالحکومت بھوپال میں مسلمانوں کی درگاہ، قبرستان، مدارس، امام باڑہ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کو مطلع کرنے اور ان کے حل کا مطالبہ کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔