بھوپال:20؍ستمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت مسلسل اہم قدم اٹھا رہی ہے۔ آئی ٹی پارک اور انجینئرنگ کیمپس کے ذریعہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ روزگار، اسکل ڈیولپمنٹ اور نئی ٹیکنالوجی سے جڑنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجین میں آئی ٹی شعبہ کی توسیع کی سمت آئی ٹی پارک ایک اہم پروجیکٹ ہے، جو آنے والے وقت میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع قائم کرنے میں مددگار ہوگا۔ آئی ٹی پارک کے معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اندور اور اجین کو میٹروپولیٹن سٹی کے طور پر ترقی دینے کی سمت میں مختلف اہم ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ ان ترقیاتی کاموں کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے ساتھ معیاری تعلیم، تکنیکی اختراع اور صنعتوں کی توسیع کو رفتار دینا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذریعہ ریاست کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ آئی ٹی شعبہ کی توسیع سے ریاست میں نئی صنعتوں کو فروغ ملے گا، اور نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ کے بہتر مواقع دستیاب ہوں گے۔ اس سے ریاست کی مجموعی ترقی کو رفتار ملے گی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں ریاستی حکومت ریاست کے ہر شعبہ میں ترقی کے لیے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ تمام ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اجین میں آئندہ سنہستھ مہاپروکو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ترقیاتی کاموں کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ شہر کی ترقی، جدید بنیادی ڈھانچے، تکنیکی سہولیات اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے ریاستی حکومت مربوط طور پر کام کر رہی ہے۔
آئی ٹی پارک پروجیکٹ کی تعمیر دو مرحلوں میں کی جا رہی ہے۔ پروجیکٹ کے لیے تقریباً 2.16 ہیکٹر زمین مقرر کی گئی ہے۔ اس میں مجموعی طور پر مجوزہ 15,480 مربع میٹر بلٹ اپ ایریا کی تعمیر کی جانا ہے۔ اس میں سے 11,436 مربع میٹر رقبہ آئی ٹی کمپنیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام میں معیار کے مقررہ اصولوں کی پابندی یقینی بناتے ہوئے تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے معائنے کے دوران اندور روڈ پر اجین ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ زیر تعمیر پی ایم ایکتا مال اور مہاکال بھکت نواس کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی افسران سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے دونوں پروجیکٹوںکے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی، تاکہ عام لوگوں اور اجین آنے والے عقیدت مندوں کو ان کا فائدہ مل سکے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اندور روڈ پر واقع مہامرتیونجے دوار کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مہامرتیونجے دوار کی تعمیر کی خصوصیات اور اس سے متعلق معلومات سے افسران کو واقف کروایا ۔
معائنے کے دوران مدھیہ پردیش صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کے افسران اور کلکٹر مسٹرروشن کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو آئی ٹی پارک کی تعمیر اور اب تک کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔