بھوپال:13؍ستمبر:الحمد للہ مدرسہ تنویر القرآن شاہین باغ کالونی،نیوکباڑ خانہ بھوپال، جس کا افتتاح حضرت مولانا قاری سیدفاضل صاحبؒ نے کیاتھا ، آج دینی تعلیم وتربیت کاایک عظیم مرکز بن چکاہے۔یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کابھی ادارہ سرگرم عمل ہے۔ تاکہ یہ بچے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے مستقبل کوروشن کرنے کے لئے کسی بھی کالج،یونیورسٹی وغیرہ میں آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس کی بنیاد یہیں سے شروع ہوتی ہے۔ مدرسہ تنویرالقرآن میں طلباپانچوں اور اٹھویں کے امتحان میں بھی حصہ لیتے ہیں ۔ یہ طلباء عزیز کی محنت اورمدرسہ کے ناظم کی کوششوں کا صلہ ہے، جو تقریبا اٹھارہ سالوں سے رب کریم کی مہربانی اور اکابر علمائے بھوپال اور مشفق اساتذہ کی دعاؤںکا ثمرہ ہے۔ آج ششماہی امتحان کا آخری دن تھا، طلبا نے اپنی تعلیمی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اساتذہ کی نگرانی میں اپنا پرچہ لکھ کر جمع کیا۔ وہیں مدرسہ کے ناظم مفتی محمدجاوید انورمظاہری نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ تو دنیاوی امتحان ہے، اس میں ہرکوئی آسانی سے کامیاب ہوجاتاہے، دراصل اصلی امتحان توآپ لوگوں کے لئے آخرت کاامتحان ہے، جس میں کامیاب ہونے کے لئے سب کچھ اللہ کی رضا کی خاطر کرنی پڑتی ہے۔ جس نے اللہ کو پالیا،اس نے آخرت میں کامیابی حاصل کرلی۔









