بھوپال:09؍ستمبر:گورنر مسٹر منگو بھائی پٹیل سے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس مسٹر الپیش یشونت کوگجے نے بدھ کو لوک بھون میں خیرسگالی ملاقات کی۔ گورنر مسٹر پٹیل کا انہوںنے گلدستہ پیش کر کے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر جسٹس مسٹر کوگجے کی اہلیہ شریمتی ارچنا الپیش کوگجے بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اس سے قبل لوک بھون آمد پر نامزد چیف جسٹس جسٹس مسٹر الپیش یشونت کوگجے کا ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر شیو شیکھر شکلا نے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر نوینیت موہن کوٹھاری بھی موجود تھے۔