بھوپال:یکم؍ستمبر:وزیر امداد باہمی ، کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ کی میزبانی میں ستمبر کے پہلے سرکاری کام کے دن، منگل کو منترالیہ کے احاطے میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل پارک میں قومی گیت “وندے ماترم” اور قومی ترانے “جن گن من” کااجتماعی گائن ہوا۔پولیس بینڈ نے حب الوطنی سے سرشار مدھر دھنیں پیش کیں۔گائن میں چیف سکریٹری مسٹر اشوک برنوال، ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر کے سی گپتا، مسٹر سنجے دوبے، مسٹر انوپم راجن، مسٹر سنجے کمار شکلا، پرنسپل سکریٹری مسٹر راگھویندر کمار سنگھ، مسٹر شوبھت جین سمیت منترالیہ ،ولبھ بھون، ستپڑااور وندھیّاچل بھون کے افسران، ملازمین اور پولیس اہلکار موجود تھے۔









