بھوپال:29؍اگست:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے سنیچرکو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی مسٹر امیت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر خیرسگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی مسٹر شاہ کو مدھیہ پردیش میں چلائی جا رہی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال سے واقف کروایا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست میں امداد باہمی شعبہ میں کی جارہی اختراعات ، نئی کوششوں اور فراہمیوںکے بارے میں بھی معلومات دیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست میں چلائی جا رہی مختلف ترقیاتی اسکیموں اور ریاست کی ترقی سے متعلق اہم کاموں کی تازہ صورتحال پر بھی مرکزی وزیر مسٹر شاہ سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی مسٹر امیت شاہ سے مدھیہ پردیش کی ترقی کے سفر کو مزید رفتار دینے کے لیے تعاون کی توقع کے ساتھ رہنمائی بھی حاصل کی۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی قیادت کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش ترقی اور عوامی فلاح کے شعبہ میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاستی حکومت کا عزم ریاست کی ترقی کی داستان کو نئی بلندیوں تک پہنچانا اور ہر شہری کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لانا ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کے باشندگان کو عوامی تہوار بھجریا کی نیک خواہشات دیں
بھوپال:29؍اگست:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریاست کے باشندگان کو محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے عوامی تہوار(لوک پرو) بھجریا (کجریا) کی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’ایکس‘ پر کہا کہ بھجریا تہوار ہماری خوشحال عوام روایات کو رواں دواں بناتا ہے۔ انہوں نے سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئیے، اس مقدس موقع پر محبت، خیرسگالی اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کریں۔”









