بھوپال:29؍اگست:(پریس ریلیز)راجدھانی بھوپال میں گزشتہ روز بارہ ربیع الاول کے موقع پر مدھیہ پردیش مسلم وکاس کونسل کی جانب سے خان شاکر علی خان گیس راحت اسپتال کے وارڈ میں داخل مریضوں میں بلا تفریق مذہب و ملت پھل تقسیم کیے گئے۔
پھل تقسیم کرنے والوں میں بالخصوص کونسل کے ریاستی صدر ایڈووکیٹ محمد ماہر، ملّی کونسل لیگل سیل کے ریاستی سکریٹری ایڈووکیٹ سید اشرف علی، منصوری سماج کے ریاستی انچارج زاہد منصوری، آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے صدر حافظ محمد احمد، ضلعی صدر سید اوصاف علی، کونسل کے دفتر سکریٹری شمیم حیات، مجلسِ عاملہ کے رکن شکیل الرحمن چاند، میڈیا انچارج محمد ساجد، کوآرڈینیٹر مسجد ماموں وغیرہ شامل تھے۔