بھوپال:18؍اگست: اسد محمد خاں کو پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز’’نشان امتیاز‘‘دینے کا اعلان 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا یہ انکی اعلی ادبی خدمات افسانہ نگاری شاعری اور ٹی وی ڈراموں پر دیا جائے گا۔واضح ہو کہ اسد محمد خاں چار ستمبر 1932 کو بھوپال میں پیداہوئے ,ممبئی اور کراچی میں تعلیم حاصل کی وہ اس وقت ہندوستان , پاکستان میں جدید اردو افسانہ کا سب سے اہم نام ہے ان کی تخلیقات جن میں تاریخی شکست وریخت،انسانی تنہائی،تہذیبی زوال کی خارجی سطح کے ساتھ ایک داخلی جہاں بھی متحرک کر دیتا ہے جو قاری سے محض مطالعہ نہیں بلکہ غور و فکر کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔









