نئی دہلی :11؍اگست:مردوں اور خواتین کا ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ 30 اگست تک جاری رہنے والے 16 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب کوارٹر فائنل نہیں کھیلے جائیں گے۔بھارت کو پول-D میں انگلینڈ، پاکستان اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی بھارتی ٹیم 15 اگست کو ویلز کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد 17 اگست کو انگلینڈ اور 19 اگست کو پاکستان کے خلاف مقابلہ ہوگا۔
16 ٹیمیں 4 گروپس میں تقسیم:
ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر پول میں 4، 4 ٹیمیں شامل ہیں۔