بھوپال:10؍اگست:بھارت کے الیکشن کمیشن کا ECINET نامی مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم افادیت کے لحاظ سے مقبول ہو رہا ہے۔ کمیشن کی اس موبائل ایپ کو تقریباً 10 کروڑ 80 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم انتخابات سے متعلق تمام معلومات اور خدمات کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ ECINET کا تصور بھارت کے چیف الیکشن کمشنر مسٹر گیانیش کمار نے الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ مل کر پیش کیا تھا۔ اس کی ترقی کا اعلان مئی 2025 میں کیا گیا تھا۔ اسے 22 جنوری 2026 کو دہلی میں شروع کیا گیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر مسٹر گیانیش کمار کا کہنا ہے کہ ECINET کی ترقی مکمل طور پر قانونی دفعات کے مطابق کی گئی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہندی اور انگریزی سمیت آئین کی آٹھویں فہرست میں شامل 22 زبانوں میں دستیاب ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیما کھنہ کے مطابق اس موبائل ایپ کو کوئی بھی شخص اپنے موبائل پر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ٹیکنالوجی صرف معاون نظام نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک طور پر بااختیار ذریعہ بن چکی ہے۔ ECINET انتخابی عمل میں شفافیت، کارکردگی، قابلِ اعتماد ہونے اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا انتخابی خدمات کا پلیٹ فارم
ECINET دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کی انتخابی خدمات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب کرانے والا دنیا کا سب سے بڑا انتخابی خدمات کا پلیٹ فارم ہے۔ اس میں بھارت کے الیکشن کمیشن کی 40 سے زیادہ موبائل ایپس اور پورٹلز کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی ترقی بھارت کے آئین، عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 اور 1951، انتخاب کنندہ رجسٹریشن قواعد، 1960 اور انتخابی قواعد و ضوابط، 1961 کی مکمل تعمیل میں کی گئی ہے۔اب ووٹر، انتخابی افسران، سیاسی جماعتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام اہم انتخابی خدمات دستیاب ہیں۔ ECINET کا مقصد الگ الگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے اور الگ الگ لاگ اِن کی ضرورت کو ختم کرکے انتخابی خدمات کو مزید آسان، سہل اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔
ECINET شہریوں، امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور انتخابی افسران کو ایک محفوظ پلیٹ فارم پر جوڑتا ہے۔ اس کے ذریعے ووٹر رجسٹریشن، انتخابی فہرست میں تلاش، درخواست کی صورتحال کی معلومات، امیدوار سے متعلق معلومات، انتخابی افسران سے رابطہ، بوتھ لیول آفیسر (BLO) سے کال بک کرنے کی سہولت، e-EPIC ڈاؤن لوڈ، ووٹنگ کے رجحانات اور شکایات کے ازالے سمیت متعدد اہم خدمات ایک ہی مقام پر دستیاب ہیں۔
ECINET پر انڈیکس کارڈ اور شماریاتی رپورٹس شائع
ECINET کے ذریعے اسمبلی عام انتخابات اور ضمنی انتخابات-2026 کے انڈیکس کارڈ ووٹنگ کے نتائج کے اعلان کے ریکارڈ 72 گھنٹوں کے اندر دستیاب کرا دیے گئے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ انڈیکس کارڈ اور شماریاتی رپورٹس کی ڈیجیٹل اپ ڈیٹ اور فوری اشاعت کا انتظام الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں شروع کیے گئے 30 سے زیادہ اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ ECINET شروع ہونے سے پہلے یہ عمل کئی ہفتوں سے لے کر کئی ماہ تک جاری رہتا تھا، کیونکہ علاقائی افسران کے ذریعے اعداد و شمار کا جمع کرنا اور اندراج دستی طور پر کیا جاتا تھا۔ انڈیکس کارڈ میں امیدواروں، ووٹروں، ڈالے گئے ووٹوں، ووٹوں کی گنتی، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لحاظ سے حاصل شدہ ووٹوں سمیت انتخابات سے متعلق مختلف پہلوؤں کی تفصیلی معلومات دستیاب ہے۔ یہ انڈیکس کارڈ ECINET ایپ (About Elections Current Elections Index Cards) پر دستیاب ہیں۔
ECINET سے کیے جانے والے اہم کام
٭ نئے ووٹر کا رجسٹریشن ( Voter Registration) کر سکتے ہیں۔
٭ ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کر سکتے ہیں۔
٭ ووٹر آئی ڈی یا دیگر درخواست کی پیش رفت کی جانچ کر سکتے ہیں۔
٭ یہاں سے ڈیجیٹل ووٹر آئی ڈی ( e-Voter Card) ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
٭ ووٹر شناختی کارڈ سے متعلق شکایت درج کر سکتے ہیں۔
٭ BLO ( (Booth Level Officer) سے رابطہ یا کال بک کر سکتے ہیں۔
٭ معذور ووٹروں (Saksham) کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔
٭ یہاں امیدواروں کی تفصیلات، حلف نامہ اور دیگر معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔
٭ ضابط اخلاق (MCC) کی خلاف ورزی کی شکایت کر سکتے ہیں۔
٭ موجودہ انتخابات کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ گزشتہ انتخابات کی معلومات اور تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
٭ ووٹنگ کے دوران ووٹنگ کا فیصد اور رجحانات دیکھ سکتے ہیں۔
بھارت کے الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر جاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ورڑن کے لنکس یہاں دستیاب ہیں۔ آپ یہاں QR کوڈ اسکین کرکے بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
لنک: https://www.eci.gov.in/ict-app?utm
میڈیا کے لیے ECINET کی افادیت
ECINET ایپ میڈیا کے لیے انتخابی معلومات کا ایک قابلِ اعتماد، مرکزی اور مفید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو غیر جانب دار، حقائق پر مبنی اور تیز رفتار انتخابی رپورٹنگ میں معاون ہے۔ اس ایپ میں انتخابات سے متعلق کئی طرح کی مستند اور سرکاری معلومات دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ اس طرح ہیں۔
٭ ووٹر لسٹ، پولنگ اسٹیشن، انتخابی پروگرام اور دیگر انتخابی خدمات کی معلومات آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
٭ انتخابی کوریج کے دوران حقائق کی فوری تصدیق ( Fact Verification) کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اہم اپ ڈیٹس اور معلومات تک فوری رسائی حاصل ہوتی ہے۔
٭ انتخابی رپورٹنگ کے لیے قابلِ اعتماد اور سرکاری ڈیٹا دستیاب ہونے سے خبروں کی درستگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭ انتخابات سے متعلق مختلف خدمات اور معلومات کے لیے الگ الگ ایپس یا ویب سائٹس پر جانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے۔