دتیا، 30 جولائی، 2026/ 2026 دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ایک پرامن، منصفانہ اور منظم ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ ووٹروں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کے اس عظیم الشان میلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے لوگوں کا ہجوم تھا۔
ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں اور نوجوانوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور ووٹرز نے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر مسٹر سوپنل وانکھڑے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر میور کھنڈیلوال کی رہنمائی میں اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضلع میں ووٹنگ کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔
سبھی ووٹنگ مراکز پر پینے کے پانی کے ساتھ میڈیکل سہولیات، معذوروں کے لئے وہیل چیئردیگر ضروری انتظامات کئے گئے۔دتیا اسمبلی حلقہ میں کل 71.44 فیصد ووٹنگ ہوئی جس میں 74.09فیصد مردوں اور 68.48 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالے۔ضلع الیکشن آفیسر سوپنل وانکھیڑے نے سبھی رائے دہندگان سےجوش و خروش کے ساتھ جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لینے ، اورتمام آفسران اور پولس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔