بھوپال، 30 جولائی: میلوڈی جنکشن اور سِرجن کامنا سوسائٹی فار ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن کے زیر اہتمام رفیع نامہ سیزن-10 آن ملو سجنّا” آج شہید بھون (ایم۔ایل۔اے کوارٹرز کے قریب) میں منعقد ہوا۔ محفل میں معروف گلوکاروں نے محمد رفیعکے لازوال نغمات پیش کیے جنہیں حاضرین نے گرم جوشی سے سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور شائقین نے رفیعؔ کو ان کی 46ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کی نمایاں پیشکشیں:نوشور احمد، امیشہ مالویہ — “ساتھیا نہیں جانا”سنتوش تیواری، مانسی انگلے — “پتہ پتہ بوٹا بوٹا”نریش گڈوانی، نینا جین — “چُرا لیا ہے تم نے جو دل کو”سُنیتا شری واستو، نوشور احمد — “جب آتی ہوگی یاد تیری”دلیپ بہرے، سنتوش تیواری — ” سات عجوبے اس دنیا میں”ڈاکٹر ٹی۔این۔ دوبے — “سوہانی رات ڈھل چکی”راجندر مالویہ، امیشہ مالویہ — “ملے دو کڑی کڑی ایک زنجیر بنے”محفل کی میزبانی بدر واسٹی نے کی جبکہ خصوصی مہمانانِ گرامی میں پارسَد سرور خان اور بالی ووڈ فنکار سید خالد مسعود شامل تھے۔ اختتامی کلمات میں میلوڈی جنکشن کی ٹیم — ساجد پریم، حمیداللہ مامو، سید علی، سلیل ماتھر، منیش ماتھر، رضا درانی اور راجیوا شری واستو — نے صحافیوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے انتظام میں پریم نارائن اور اشوک چاٹھوانی نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔اس پروگرام کے مرکزی اسپانسرز میں انڈیا لائف انشورنس کارپوریشن (مڈل ریجن) اور نیلو سولر انرجي پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔ شائقین نے محفل کو یادگار قرار دیا اور رفیؔ کے گیتوں کی لازوال شان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔









