دتیا، 28 جولائی: دتیا ضمنی انتخاب کی مہم کے آخری دن کانگریس امیدوار کنور گھنشیام سنگھ کی حمایت میں منعقدہ ’’جن آشیرواد ریلی‘‘ میں عوامی سمندر امڈ پڑا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ دتیا کے عوام کے ذہن میں یہ بات پوری طرح قائم ہو چکی ہے کہ کانگریس امیدوار 25 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نام نہاد وکاس کے دعوے اور بدعنوانی کی سچائی عوامی فیصلے سے بے نقاب ہو جائے گی اور ووٹرز بی جے پی کے ذریعے قائم کردہ خوف کے ماحول کو جمہوری طریقے سے شکست دیں گے۔
ریلی میں سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ، سابق حزب اختلاف رہنما اجے سنگھ، سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر منوج یادو، سابق وزراء پی سی شرما، جئے وردھن سنگھ، پریہ ورت سنگھ، پھول سنگھ بریا، اراکین اسمبلی نتیندر راٹھور، مہیش پرمار، سدھارتھ کشواہا، پنکج اپادھیائے، صاحب سنگھ گرجر، سیوا دل کے ریاستی صدر اونیش بھارگو، سابق اراکین اسمبلی راجیندر بھارتی، پربھو سنگھ ٹھاکر، تربر لودھی، رام چندر ڈانگی، باپو سنگھ تنور، سینئر رہنما اودھیش نائک، دتیا ضلع کانگریس صدر اشوک دانگی اور گوالیار ضلع کانگریس صدر پربھو لال جوہرے سمیت کئی سینئر رہنما موجود تھے۔ دگوجے سنگھ نے کارکنان سے 30 جولائی کو پولنگ کے دن تمام بوتھوں پر سرگرم رہنے اور عوام سے صبح ہی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔