بھوپال 28،جولائی (پریس نوٹ)بروز سنیچر ، 01 اگست 2026 شام 05 بجے آکار لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے سنتوش شریواستو اور ڈاکٹر پرملا ورما کے مشترکہ ناول “خوابوں کے پیرہن “جسکے مترجم ہیں، ڈاکٹر امتیاز احمد غازی پریاگ راج یو پی اور افسانوں کا مجموعہ ” آسمانی آنکھوں کا موسم ” اسکے مترجم ہیں ڈاکٹر صبیحہ رحمانی اور ڈاکٹر محمّد افضل ، اس کتاب کو ترتیب دی ہے بدر واسطی نے . ان دونوں کتابوں کا رسم اجرا اور مزید گفتگو کا پروگرام ہندی بھون بھوپال کے مہا دیوی ورما ہال میں منعقد کرنے جا رہی ہے -اس پروگرام کی صدارت فرمائینگے مشہور و معروف افسانہ نگار اقبال مسعود ،مہمان خصوصی ہونگے مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمّد احسن ، دونوں کتابوں پر تنقید و تبصرہ کرینگے محمود ملک، بدر وسطی، ڈاکٹر صبیحہ رحمانی اور ڈاکٹر نیلما رنجن – آپ سبھی ادب نواز دوستوں سے شرکت کی درخواست ہے –