نئی دہلی26جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک نیا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایگزامنیشن ریفارمز کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا، جس کی قیادت ٹیکنالوجی کے ماہر نندن نیلیکنی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پینل ہندوستان کے امتحان کے نظام کو زیادہ شفاف، قابل اعتماد اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گا۔ پی ایم مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومتِ ہند نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کئی بڑے اقدامات کیے ہیں۔ جن لوگوں نے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا، وہ آج جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کر چکے ہیں۔ کل پارلیمنٹ میں ہم سخت دفعات پر مشتمل ایک نیا قانون بھی پیش کریں گے۔









