بھوپال:25؍جولائی:آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی بھوپال اور نیو جنریشن بھوپال ادب کی جانب سے 26 جولائی بروز اتوار کو رات 8.00بجے ایس ایم کانونٹ اسکول شہید نگر بھوپال میں خرّم اوصاف شاہمیری کی یاد میں ایک مشاعرہ اور ایوارڈ سیریمنی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اِس پروگرام میں بھوپال سیہور، آشٹہ ،ودیشہ ،راجگڑھ کے شاعر وںاور صحافیوں کے شرکت کرنے کی اُمید ہے ، نیو جنریشن بھوپال ادب کے روح رواں جناب ساجد حسن اورمعاون میزبان انصاف شاہمیری نے یہ معلومات دیتے ہوئے بھوپال کے سبھی شعراء اورادب نواز دوستوں سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔









