نئی دہلی، 12 جولائی: مدھیہ پردیش کے نائب وزیرِ اعلیٰ راجیندر شکل نے نئی دہلی میں منعقدہ ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ (اے بی ڈی ایم) کی مشن اسٹیرنگ گروپ کی تیسری اہم میٹنگ میں شرکت کی۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈّا نے کی۔ میٹنگ میں مرکزی وزرائے مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود انوپریا پٹیل اور جیتن پرساد کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے نمائندے اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود رہے۔








