بھوپال:08؍جولائی:ریاست میں دودھ کی پیداوار بڑھانے، کسانوں اور مویشی پروروں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور محکمہ کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کی معلومات ہر مویشی پرور تک آسانی سے پہنچانے کے مقصد سے بدھ کے روز محکمہ مویشی پروری و ڈیری کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر اماکانت امراو نے ڈائریکٹوریٹ مویشی پروری و ڈیری کے کانفرنس ہال میں کسانوں کے نمائندہ وفد کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں محکمہ کی مختلف اسکیموں اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیے جا رہے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ کسانوں کی تجاویز بھی حاصل کی گئیں۔ میٹنگ میںمسٹر مہیش چندر چودھری سمیت مختلف اضلاع کے کسان بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکریٹری مسٹر امراو نے کسان یونین کے عہدیداروں کو ریاست میں مویشی پروری کے فروغ، مدھیہ پردیش کو دودھ کا دارالحکومت بنانے اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مویشیوں کی نسل کی بہتری، جانوروں کی غذائیت، ویکسینیشن اور سیکس سارٹڈ سیمن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ریاست بھر میں “دودھ سمردھی رابطہ مہم” چلائی جا رہی ہے۔اس مہم کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہوگا۔ اس مرحلے کے تحت محکمہ کے افسران اور ملازمین مویشی پروروںکے گھروں پر جا کر انہیں نسل کی بہتری، جانوروں کی غذائیت، ویکسینیشن اور سیکس سارٹڈ سیمن سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ تیسرے مرحلے میں ایسے مویشی پالکوں سے، جن کے پاس تین سے چار گائے یا بھینسیں ہوں، تربیت یافتہ محکماتی عملہ گھر جا کر ملاقات کرے گا۔
تیسرے مرحلے میں ریاست کے 5 لاکھ 72 ہزارمویشی پروروں کے گھروں تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پرنسپل سیکریٹری **مسٹر امراو** نے 13 جولائی سے شروع ہونے والی اس مہم میں وزیر، ارکانِ پارلیمنٹ، ارکانِ اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندوں سے بھی فعال شرکت کی اپیل کی۔