بھوپال ۔ 8/ جولائی ( پریس ریلیز) بھارت کی معروف سائنس بیسڈ آئوروید کمپنی ڈابَر انڈیا لمیٹڈ نے آج یہاں ‘پودینا: دی ونڈر ہرب کے عنوان سے ایک صحت آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ آئورویدک کالج، بھوپال کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شُچی دوبے نے بتایا کہ پودینہ اینٹی آکسیڈنٹس اور فائی ٹونوٹرینٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور خصوصاً گرم موسم میں ہاضمہ کے مسائل، بدہضمی، گیس اور تیزابیت میں فوری ریلیف فراہم کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر شُچی نے کہا کہ پودینے میں موجود مینٹھول ہاضمے کے ایسے انزائمز کو متحرک کرتا ہے جو معدے کی عضلات کو سکون دے کر تکلیف میں کمی لاتے ہیں۔
ڈابَر کے ہیڈ، سی ایس آر اور کارپوریٹ کمیونیکیشن ویاس آنند نے کہا کہ تیزی سے بدلتی طرزِ زندگی میں صارفین کو مؤثر اور قدرتی حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈابَر اپنی صدی پرانے برانڈ ویژن کے تحت روایتی آئوروید کو روزمرہ صحت کے حل کے طور پر فروغ دیتا ہے اور ‘پودین ہرا’ مختلف شکلوں—ٹبلٹس، مائع، پاؤڈر اور فیز—میں دست یاب ہے جو سخت کیمیکلز کے بجائے قدرتی اجزاء سے معدے کی تکالیف میں آرام پہنچاتا ہے۔
انہوں نے بتایا گیا کہ بازار میں موجود کچھ اینٹاسڈز میں المونیم یا میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ جیسے سخت کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو طویل استعمال سے مضر اثرات ظاہر کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف ڈابَر پودین ہرا قدرتی پودینے کے عرق پر مبنی ایک آئورویدک علاج ہے جو بدہضمی، گیس، درد اور تیزابیت میں تیز اور محفوظ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔









