لیڈز:17؍جون:لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، جو اس ٹورنامنٹ میں اس کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی کامیابی میں اسمرتی مندھانا اور شفیالی ورما نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 115 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
اسمرتی مندھانا نے 74 جبکہ شفیالی ورما نے 55 رنز اسکور کیے۔اسمرتی مندھانا کو عمدہ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔باؤلنگ میں شری چرنی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شفیالی ورما نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔