ستنا، 8 نومبر ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آلودہ پانی پینے کے بعد ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو الٹی اور اسہال کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوٹھی تھانہ علاقہ کے بھاٹیہ ٹولہ میں کل آلودہ پانی پینے سے ایک درجن سے زیادہ لوگ الٹی اور اسہال کا شکار ہو گئے۔ تمام متاثرین کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ علاقے میں نصب پمپ خراب ہونے کی وجہ سے لوگ جھرنے کا پانی استعمال کر رہے تھے۔