ہورسنس (ڈنمارک)، 24 اپریل (یو این آئی) سابق چیمپئن ہندوستان نے تھامس اینڈ اُوبر کپ 2026 میں اپنے مہم کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے گروپ اے کے میچ میں کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔پہلے میچ میں لکشیا سین کی شکست کے باوجود باقی تمام ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے مقابلے سیدھے گیمز میں جیت کر ٹیم کو کوارٹر فائنل کے قریب پہنچا دیا۔ابتدائی سنگلز مقابلے میں لکشیا سین کا سامنا وکٹر لائی سے ہوا، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لائی نے 18-21، 21-19، 21-10 سے کامیابی حاصل کر کے کینیڈا کو برتری دلائی۔اس کے بعد سٹوکسائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ڈبلز جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوناتھن لائی اور کیون لی کو 10-21، 11-21 سے شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔
ایشین چیمپئن شپ کے رنر اپ آیوش شیٹی نے برائن یانگ کو 13-21، 17-21 سے ہرا کر ہندوستان کو برتری دلا دی۔ہری ہرن امساکارونن اور ایم آر ارجن کی جوڑی نے ٹائی الیگزینڈر لنڈمین اور نائل یاکورا کو 7-21، 15-21 سے شکست دے کر میچ ہندوستان کے نام کر دیا۔آخر میں کدامبی سری کانتھ نے جوشوا نگوین کو 17-21، 12-21 سے شکست دے کر اسکور 1-4 کر دیا۔