چنئی، 23 اپریل (یو این آئی)پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل میں اپنی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعرات کو ممبئی کے ہوم گراؤنڈ پر چنئی سپر کنگز نے اسے 103 رنز سے شکست دی۔ اس سے پہلے ممبئی کی سب سے بڑی شکست 87 رنز سے تھی جو اسے 2013 میں راجستھان رائلز کے خلاف ملی تھی۔
یہ چنئی کی سب سے بڑی جیت بھی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم کی سب سے بڑی جیت 97 رنز کی تھی جو اسے 2015 میں پنجاب کے خلاف ملی تھی۔ جمعرات کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیزن کے 33 ویں میچ میں ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی نے 208 رنز کا ہدف دیا۔
آئی پی ایل میں آج کھیلے جارہے میچ میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کے ذریعہ دئے گئے 208رن کے ہدف کے جواب میں خبرلکھے جانے تک 12اووردوگیندوں میں 6وکٹ پر 85رن بنالئے تھے۔ممبئی کی طرف سے کوئی بھی بلے باز قابل قدرمظاہرہ نہیں کرسکا،صرف سوریہ کمار یادوہی 35رن بناکرکریز پر تنہا مقابلہ کررہے تھے۔قبل ازیں سنجو سیمسن (ناٹ آؤٹ 101) کی شاندار سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز نے جمعرات کو ممبئی انڈینز کے خلاف چھ وکٹوں پر 207 رن کا بڑا اسکور بنایا۔آج یہاں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری چنئی سپر کنگز کو تیسرے اوور میں ایم غضنفر نے کپتان رتوراج گائیکواڑ کو آؤٹ کرکے پہلا جھٹکا دیا۔ رتوراج نے 14 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 22 رنز بنائے۔ چھٹے اوور میں مچل سینٹنر نے سرفراز خان (14) کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد ممبئی کے گیندبازوں کے دباؤ کے سامنے چنئی کے بلے باز زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ شیوَم دوبے (5)، ڈیوالڈ بریوس (21)، کارتک شرما (18) اور جیمی اوورٹن 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس دوران سنجو سیمسن ایک اینڈ سنبھالے شاندار بلےبازی کرتے رہے۔چنئی سپر کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے 54 گیندوں پر 10 چوکے اور 6 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کا اس سیزن میں دوسرا جبکہ آئی پی ایل کیریئر کا پانچواں سنچری ہے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے ایم غضنفر اور اشونی کمار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔









