احمدآباد:14؍فروری :ساؤتھ افریقہ نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں مسلسل تیسری جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم نے ہفتہ کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ اس جیت کے ساتھ ٹیم گروپ ڈی کی پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر آ گئی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے مقام پر ہے۔نریندرمودی اسٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔ افریقی ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 17.1 اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ ملر نے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ مارکو یانسن کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
اس جیت کے ساتھ ساؤتھ افریقہ نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ناقابلِ شکست ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ یہ پروٹیز کی کیویز پر پانچویں جیت ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 5 ہی میچ کھیلے گئے ہیں۔ میچ کا اسکور بورڈ:
کپتان مارکرم نے ناٹ آؤٹ 86 رنز کی اننگز کھیلی۔انہوں نے 44 گیندوں کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ڈیوڈ نے ناٹ آؤٹ 24 رنز بنائے۔بریوس نے 21،رکلٹن نے 21 اور کوانٹن ڈیکاک 20 نے رنز کا تعاون دیا۔