بھوپال ۔15/ جنوری ( پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال کے زیر اہتمام جلسہ ختم بخاری شریف،تقسیم اسناد اور دستار بندی نیز دعا 16 جنوری 2026ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء موتی مسجد بغیا میں زیر صدارت مولانا مفتی محمد فاروق مدنی استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ عربیہ اشاعت العلوم اکل کنواں و شیخ الحدیث فلاح دارین ترکیسر گجرات منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا مفتی اشرف عباس قاسمی استاذ فقہ و ادب و ناظم دار الاقامہ دار العلوم دیوبند تشریف لا رہے ہیں ۔
حضرت مولانا مفتی محمد احمد خانصاحب نے بتایا کہ علم و عرفاں کی ہستیاں مولانا مصلح الدین قاسمی استاذ فقہ و ادب ،حضرت مولانا محمد مزمل قاسمی استاذ حدیث و فقہ دار العلوم دیوبند ، مولانا قاری آفتاب احمد استاذ شعبہ تجوید و قرأت دار العلوم دیوبند ، مولانا غازی ولی احمد نائب صدر جمیت علماء مدھیہ پردیش، مولانا مفتی زین العابدین مہتمم دار العلوم شاہ ولی اللہ بنگلور، مولانا قاضی ابو ریحان فاروقی،مولانا قاری ریاض احمد شیخ القراء دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، مولانا تصور حسین فلاحی،حضرت مولانا عبد القادر امام مسجد سات راستہ ممبئی ،حضرت مولانا عبد الرحمن مالیگاؤں،حضرت مولانا اسعد الرحمن امروہہ ،حضرٹ مولانا فیض الرحمن دہلی حضرت مولانا عبدالرؤف اور اسکے علاوہ دیگر علماء کرام بھی شرکت کر رہے ہیں،جن کے بصیرت افروز خطابات ہونگے اور انکے مقدس و بابرکت ہاتھوں سے مفتیان،علماء کرام و حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئے گی اور سند فراغت سے نوازا جائے گا۔
مولانا مفتی محمد احمد خان نے اہل ملت سے جلسہ میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی وجہ سے دعوت نامہ نہ ملا ہو تو اس خبر کو کافی سمجھتے ہوئے اجلاس میں تشریف لا کر اکابرین امت کی زیارت و خطابت مستفیض ہوں اور مستجاب دعاؤں میں شرکت فرمائیں۔









