سنر نے اے بی این ایمرو اوپن اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا

0
13

روٹرڈیم، 19 فروری (یو این آئی) اٹلی کے جانیک سنر نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کو 7-5، 6-4 سے شکست دے کر اے بی این ایمرو اوپن اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔اتوار کو یہاں کھیلے گئے میچ میں سنر نے دونوں سیٹوں میں بریک ایڈوانٹیج کھونے کے باوجود ایک سنسنی خیز فائنل میں ڈی مینور کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ منور ایک گیم کے بعد پیچھے ہو گئے اور سیٹ ہار گئے۔اس کے بعد سنر نے دوسری گیم آسانی سے 6-4 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ سنر کی مسلسل 15ویں جیت ہے۔ وہ پیر کو اپنی اعلیٰ ترین رینکنگ پر پہنچ جائیں گے۔ وہ گزشتہ سال فائنل میں روس کے ڈینیل میدویدیف سے ہار گئے تھے۔سنر نے جیت کے بعد کہا کہ میں نے اس ہفتے کے دوران جس سطح پر کھیلا اس پر مجھے واقعی فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل حالات سے گزرے ہیں لیکن ہم نے اسے اچھی طرح سنبھالا ہے۔ ہم ہمیشہ بہتری کی کوشش کریں گے، یہ سب سے اہم چیز ہے۔