بھوپال 12جنوری: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں روزگار پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کو جوڑتے ہوئے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرتے ہوئے ہمارا ملک آگے بڑھے، یہی ہمارا عزم ہے۔ نوجوان روزگار اور محنت کے ذریعے اپنی زندگی سنواریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں، اسی مقصد کے تحت نوجوانوں کی مدد کرنا ہمارا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ پالیسی اور دیگر سرکاری اسکیموں کے ذریعے تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے نوجوانوں کو علاقائی سطح پر ہی قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں میں روزگار میلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ راج گڑھ ضلع کے سارن گڑھ میں منعقد اس روزگار میلے میں شاجاپور، سیہور، آگر مالوہ، دیواس، بھوپال اور گنا اضلاع کے نوجوان امیدواروں نے شرکت کی۔ یہ میلہ ریاست کے نوجوانوں کو مناسب روزگار فراہم کرنے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پیر کے روز راج گڑھ ضلع کے سارن گڑھ میں منعقد یوتھ سنگم روزگار میلہ-2026 سے رویندر بھون، بھوپال سے ورچوئلی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز مسٹر چیتنیا کاشیپ بھی موجود تھے۔ سارن گڑھ میں منعقد پروگرام میں رکنِ پارلیمنٹ مسٹر سْمیر سنگھ سولنکی سمیت علاقائی اراکینِ اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یوتھ سنگم روزگار میلے میں 150 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ ان میں فنانس، سیلز، مارکیٹنگ، ہیلتھ کیئر، مینوفیکچرنگ، آئی ٹی، سافٹ ویئر، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کوالٹی مینجمنٹ جیسے شعبوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کالجوں، آئی ٹی آئی اور پولی ٹیکنک اداروں میں کمپنیوں کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کی مہارت اور صلاحیت بڑھانے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جس سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کا انتخاب ممکن ہو سکا۔ میلے میں 125 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ہے، جنہوں نے 16 ہزار سے زیادہ عہدوں پر روزگار فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان میں 3 ہزار سے زائد عہدے خواتین امیدواروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ میلے میں شریک 8 کمپنیاں معذور افراد کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ روزگار میلے میں شامل کمپنیاں ملک کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک بھی ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ معذور افراد کو روزگار فراہم کرنا ایک نیکی کا کام ہے، یہ خدا کی خدمت کے مترادف ہے۔ روزگار زندگی میں ایک نئی شروعات کا موقع فراہم کرتا ہے۔ روزگار صرف آمدنی کا ذریعہ نہیں بلکہ خودداری اور خاندان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ بھی ہے۔ ریاستی حکومت مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ نوجوانوں کی فلاح ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یوتھ سنگم روزگار میلہ سوامی وویکانند جی کی جینتی، قومی یومِ نوجوان، کے مقصد کو عملی شکل دے رہا ہے۔
وزیر اسکل ڈیولپمنٹ ا و روزگار مسٹر گوتم ٹیٹوال نے میلے کے بارے میں بتایا کہ سارن گڑھ میں منعقد یوتھ سنگم روزگار میلہ ریاست کی تاریخ میں ایک تاریخی کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاری مالی سال کے دوران مدھیہ پردیش میں مجموعی طور پر 626 روزگار میلے منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 2 ہزار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا گیا۔









