ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم تیار ہے: سلمان آغا
لاہور،7 دسمبر (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تیار ہو چکا ہے۔ پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کامبی نیشن مل گیا اور ٹیم تیار ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اس ٹیم میں اب کوئی زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ جو کامبی نیسشن ہے، اس کو ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ موقع دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان میرا ہدف ہے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بناؤں۔ ہم درست سمت پر ہیں، لیکن کئی چیزیں اب بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سلمان آغا نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی پریشر کا کام ہے۔ شروع میں بہت مسائل ہوئے، اب بیٹنگ اور کپتانی کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔