راؤرکیلا، 16 فروری (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میچ میں ہفتہ کو آسٹریلیا اور اتوار کو امریکہ سے مثبت سوچ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ہندستانی کپتان سویتا نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ ہار گئے تھے لیکن اس بار ہماری توجہ جیت پر ہے اور ہم اپنا 100 فیصد دیں گے۔ انہوں نے کہا”آسٹریلیا ہمارے ساتھ ایک ہی انداز سے کھیلتا ہے،” ۔ ان کی فنشنگ بہترین ہے۔ ہمارا مقصد انہیں روکنا اور آمنے سامنے کی لڑائی جیتنا ہوگا۔
پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی سویتا پونیا کی زیرقیادت ہندوستانی خواتین کی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے موجودہ سیزن میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے اور پانچ میں سے چار میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں اسے چین کے خلاف 1-2، ہالینڈ کے خلاف 1-3 اور آسٹریلیا کے خلاف 0-3 سے شکست ہوئی۔ بھونیشور لیگ کے آخری میچ میں ہندستان نے امریکہ کو 3-1 سے شکست دی۔حالیہ دنوں میں آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف زیادہ سازگار نتائج ملے ہیں، جس میں اس ماہ کے شروع میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 کے بھونیشور لیگ میں 3-0 سے جیت بھی شامل ہے، لیکن ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اپنی 1-0 کی فتح دہرانے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستانی ٹیم ہفتہ کی رات رورکیلا میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی اور اتوار کو امریکہ کا مقابلہ کرے گی۔