دبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) کلدیپ یادو (چار وکٹ)، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل، اور جسپریت بمراہ (دودو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 19.1 اوور میں 146 رنز پر ڈھیر کردیا۔ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازبی کرنے اتری پاکستان کو صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ٹھوس آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ ایک موقع پر، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ایک بڑااسکور کھڑا کرے گا۔ ورون چکرورتی نے 10ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ فرحان نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے 13ویں اوور میں صائم ایوب (14) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ محمد حارث (0) کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھا وکٹ 15ویں اوور میں فخر زمان کی شکل میں گرا۔ انہیں ورون چکرورتی نے کلدیپ یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔
اس کے بعد پاکستان کے مڈل آرڈر اور ٹیلنڈرز ہندوستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹنے لگے۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر بمراہ نے محمد نواز (6) کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے پاکستان کی اننگ 146 کے اسکور پر ختم کردی۔ آٹھ پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔
ہندوستان کے لیے کلدیپ یادو نے چار اوور میں 30 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں بھارت کے ٹاپ 3 بلے باز 20 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم5اوورز میں ٹاپ 3 بلے باز پویلین لوٹ چکی ہے۔ شبھمن گل چوتھے اوور کی آخری گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ گل صرف 12 رنز بنا سکے۔ فہیم نے دوسری وکٹ حاصل کی۔ اس اوور کے بعد ہندوستان کا سکور 20/3 تھا۔ وہیںسوریہ کمار یادو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔تیسرے اوور میں ہندوستانی ٹیم نے اپنا دوسرا وکٹ گنوا دیا۔ یہاں سوریہ کمار یادو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نہیں شاہین شاہ آفریدی نے کپتان سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس اوور میں فلڈ لائٹس میں خرابی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیاتھا۔وہیں ابھیشیک شرما آؤٹبھارت نے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ گنوادی۔ اس کے علاوہ ابھیشیک شرما 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ حارث رؤف کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک اس ٹورنامنٹ میں پہلی گیند پر 30 سے ​​کم رن بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔