کولکاتا 24ستمبر: جنوب مغربی مانسون کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے لیکن خلیج بنگال میں تیار ہونے والا ایک نیا سسٹم ڈولپ ہونے کی وجہ سے مشرقی ہند میں شدید بارش ہورہی ے۔ محکمہ موسمیات نے کولکاتا سمیت مغربی بنگال کے دیر اضلاع میں موسم کیسا رہے گا اس پرتازہ بلٹین جاری کیا ہے۔ مانسون کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن مشرقی ہند کی کئی ریاستوں میں اب بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ میں سڑکوں سے لے کر ریلوے یارڈ تک ہر جگہ جل تھل ہوگئی ہے۔ درگا پوجا کی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کئی متاثرہ ریاستوں کے لیے ایک تازہ پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، کولکاتہ کے باشندوں کو 26 ستمبرتک بارش سے راحت نہیں ملے گی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بارش سے جڑے واقعات میں دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔اس بیچ ، اوڈیشہ، آندھرا پردیش، اور تلنگانہ جیسی ریاستوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔
اس سے بہار اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں پر بھی اثر سکتا ہے۔ کولکاتہ میں بیتی شب ہوئی موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیاہے اور 24-25 ستمبر کو اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔ کولکاتہ اور جنوبی بنگال کے کئی علاقوں میں بیتی رات موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے بس، ٹیکسی اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے نقل و حمل میں رخنہ پڑا ہے۔ مغربی بنگال کے وزیر تعلیم برتیا باسو نے ٹویٹ کیا ہے کہ ریاست میں ایک بارش سے رفتارتھم گئی ۔ صورتحال کے پیش نظر،وزیر اعلیٰ کی صلاح پرطلباء کو ریلیف دینے کے لیے تمام تعلیمی ادار آج اور کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔