دبئی، 21 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے میں اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ہندوستان کے کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کل مشق کے دوران میدان پر کافی اوس تھی اور اسی نے ان کے فیصلے کو متاثر کیا۔ ہم ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہے ہیں، اس لیے ہماری حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ دبئی کی پچ ذرا سست ہے۔
یہ ہمارے لیے دیگر میچوں جیسا ہی ہے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اَرشدیپ سنگھ اور ہرشِت رانا کو باہر کیا گیا ہے جبکہ جسپریت بُمراہ اور ورُن چکرورتی واپس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا، ‘ہم بھی پہلے گیند بازی کرنا پسند کرتے۔ یہ میچ ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہے اور ہم اچھا کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ٹیم کا ماحول بالکل معمول کے مطابق ہے۔
ہمیں ابتدائی اوورز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جس کے بعد پاکستان نے اپنی پاری شروع کی اور20اوور میں پانچ وکٹ کھوکر 171رن بنائے۔ وہیں بھارت نے خبرلکھے جانے تک تین اوور میں بغیرکسی نقصان کے 32 رن بنالئے تھے۔
ہوتے ہی پاکستان نے
وہیں بھارت نے