نینگبو، 20 ستمبر (ٰیواین آئی) – ساتوِک سائیراج رنکیریڈی اور چیراغ شیٹی نے لی ننگ چائنا ماسٹرز 2025 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیزن کے اپنے دوسرے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندو ستانی جوڑی نے دوسری سیڈ یافتہ ملیشیا کے ارون چیا اور سوہ ووئی یک کو صرف 41 منٹ میں سیدھے گیمز میں 21-17، 21-14 سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔پہلے گیم میں ابتدا میں اسکور 7-7 سے کافی سخت رہا، لیکن بعد میں سوہ-چیا نے برتری حاصل کرتے ہوئے اسکور 10-7 کر دیا۔ تاہم، ساتوِک اور چراغ نے مسلسل تین پوائنٹس جیت کر اسکور 10-10 کر دیا، مگر چراغ کی سروس میں ایک غلطی نے مڈ ٹائم تک ملیشیا کی ٹیم کو ایک پوائنٹ کی معمولی برتری دلا دی۔مڈ ٹائم کے بعد ساتوِک اور چراغ نے پہلے گیم میں دباؤ برقرار رکھا۔ انہوں نے 17 میں سے 11 پوائنٹس جیتے اور پہلا گیم 4 پوائنٹس کے فرق سے 21-17 جیت لیا۔ اس وقفے کے بعد سے وہ نیٹ پر مضبوط پوزیشن میں رہے۔ دوسرے گیم میں ساتوِک-چراغ نے 8-2 کی برتری حاصل کر لی۔ اگرچہ سوہ اور چیا نے تھوڑا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ساتوِک کی جارحیت نے ہندوستانی جوڑی کی برتری کو مضبوط بنائے رکھا، اور وہ دوسرے گیم کے مڈ ٹائم تک 11-6 سے آگے رہے اور اس برتری کے ساتھ سیدھے گیمز میں فتح حاصل کی۔









