نئی دہلی13اگست: غازی آباد کے اسکول میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب کچھ طالبات کو اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ وہ ٹیکا لگا کر اور کلاوا پہن کر آئی تھیں۔ جب انھیں یہ سب ہٹانے کے لیے کہا گیا تو طالبات نے انکار کر دیا۔ جب ان طالبات کو اسکول سے نکال دیا گیا اور یہ خبر ہندو تنظیموں تک پہنچی تو وہ ہنگامہ کرتے ہوئے کالج تک پہنچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ غازی آباد کمشنری کے وجئے نگر علاقہ کے ایک انٹر کالج کا ہے۔ وہاں کچھ طالبات کو اسکول کی ٹیچرس نے تلک اور کلاوا نہ ہٹانے پر اسکول سے باہر نکال دیا۔ واقعہ گزشتہ ہفتہ منگل کا ہے۔ ’راجکیہ کنیا انٹر کالج‘ میں اُس دن کچھ طالبات پیشانی پر ٹیکہ لگا کر اور ہاتھوں میں کلاوا باندھ کر آئی تھیں۔ اسی عمل نے تنازعہ پیدا کر دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پیشانی پر تلک لگانے کی وجہ سے کچھ طالبات کو اسکول سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ اس کی جانکاری جب ہندو تنظیموں کو لگی تو انھوں نے اسکول میں بھیڑ جمع کر دیا اور ہنگامہ شروع ہو گیا۔ جب طالبات کے گھر والوں کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ بھی کالج پہنچ گئے۔ سبھی اسکول کی ٹیچرس سے بحث کرنے لگے اور طالبات کے ساتھ ہوئی کارروائی کے خلاف آواز اٹھانے لگے۔









