نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) 15ویں ہاکی انڈیا سب جونیئر مینز نیشنل چمپئن شپ 2025 پیر سے چنئی، تمل ناڈو کے ایم آر کے ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں 29 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ان ٹیموں کو اے، بی اور سی ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ نئے متعارف کرائے گئے ڈویژن پر مبنی فارمیٹ کی پیروی کرے گا، جسے پہلی بار اس سال کے شروع میں سینئر مینز اور ویمنز نیشنل چیمپئن شپ اور اس ماہ کے شروع میں خواتین کی سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے دوران لاگو کیا گیا تھا۔مینز سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے ڈویژن اے میں ملک کی ٹاپ 12 ٹیمیں شامل ہیں اور اس میں پول اے میں دفاعی چیمپئن اتر پردیش، پول بی میں گزشتہ سال کی رنر اپ ہریانہ اور پول سی میں دوسری رنر اپ پنجاب شامل ہوں گی۔دریں اثنا، ڈویژن بی اور ڈویژن سی میں ایسی ٹیمیں شامل ہوں گی جو ٹاپ 12 رینکنگ میں نہیں ہیں۔ یہ اگلے سال کی قومی چیمپیئن شپ کے لیے رینکنگ میں اوپر چڑھنے اور ہائی ڈویژن میں جگہ بنان ے کے لئے لڑیں گی۔
ڈویژن ‘اے (اعلی سطحی چیمپئن شپ ڈویژن): ٹیمیں خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی اور 11 ویں اور 12 ویں رینک والی ٹیموں کو ڈویژن ‘بی میں بھیج دیا جائے گا۔