ممبئی ، 19 جولائی (یو این آئی) بروسلی کو اگر مارشل آرٹ کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ بات کی جائے دنیا کے تیز ترین آدمی کی یا مارشل آرٹس کی، تو آج بھی برو سلی کا ہی نام زبان پر آتا ہے ۔فلمی دنیا اور مارشل آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے ایسے تو بہت کم ہی لوگ ہو ں گے جو بروسلی کے نام سے واقف نہیں ہونگے ۔ بروسلی مارشل آرٹس کے بادشاہ تھے ۔اسی کے ساتھ وہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار بھی تھے ۔بروسلی 27 ستمبر1940 ۱ کو سانس فرانسسکو کے چائنا ٹاؤن میں پیدا ہوئے۔بروسلی کا اصلی نام لی یومین کیم تھا۔ بروس نام انھیں ہسپتال کی نرس نے دیا تھا۔جہاں وہ پیدا ہوئے تھے ۔ بروسلی کے والدین ان کی پیدائش کے ایک برس بعد انہیں ہانگ کانگ لے آئےتھے ۔ان کے والد ایک اسٹار تھے یہ ہی وجہ ہے کے تین برس کی عمر میں ان کو فلموں میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔ بروسلی ، محض 16سال کی عمر میں تقریباً 20 فلموں میں کام کرچکے تھے۔انہوں نے اپنی تعلیم باس کےا سکول سے شروع کی ۔ جب بروسلی 16 سال کے تھے تو ان کے شہر میں چور رہنے لگے تھے توانہو ں نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کے لیے مارشل آرٹس اپ مین سے سیکھا۔ مارشل آرٹ سیکھنے کے بعد بروسلی کو چوروں کے ساتھ لڑنے کا شوق پیدا ہو گیا جسکی وجہ سے ان کے والد نےبروسلی کو امریکہ بھیج دیا۔امریکہ جاکر اپنے خرچے کے لیے بروسلی نے ایک گارڈن میں مارشل آرٹ سیکھانا شروع کیا جو شائقین کے درمیا ن کافی مقبول ہوا اور بیس سال کی عمر میں انہوں نے یونیورسٹی آف واشنگٹن میں داخلہ لے لیا۔اور وہاں بھی انہوں نے مارشل آرٹس سیکھانا شروع کر دیا ۔