سولو، انڈونیشیا، 18 جولائی (یواین آئی) ہندوستان نے جمعہ کے روزانڈونیشیا میں گروپ ڈی کے مقابلے میں سری لنکا کو 69-110 سے ہرا کر بیڈمنٹن ایشیا جونیئر مکسڈٹیم چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ وشنو کوڈے اور ریشیکا یو کی مکسڈڈبلز جوڑی نے ریلے پوائنٹ سسٹم میں کینیتھ اروگوڈا اورایسوری اٹانائیکے کو 11-5 سے ہرا کر ہندوستان کی برتری کا آغاز کیا، جہاں ایک ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 110 پوائنٹس حاصل کرنے تھے۔ اس کے بعد گایتری اور منسا راوت بہنوں نے اٹانائیکے اور ستھومی ڈی سلوا کے خلاف ہندوستان کی برتری کو 22-14 تک بڑھایا، جس کے بعد جونیئر عالمی نمبر 1 تنوی شرما نے ستھولی رن سنگھے کے خلاف اپنی شاندار شروعات کرتے ہوئے ہندوستان کا اسکور 33-21 کر دیا۔ہندوستان کےایک بھی انفرادی کھلاڑی یا جوڑی 11 پوائنٹس کا ریلے میچ نہیں ہارے اور میچ کے آدھے وقت تک فاتح ٹیم 55-31 کی برتری بنا چکی تھی۔
ہندوستان اب اپنے دوسرے گروپ میچ میں ہفتہ کو متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کرے گا اور اس کے بعد اتوار کو ہانگ کانگ سے مقابلہ ہوگا، جس سے یہ طے ہو سکتا ہے کہ گروپ ٹیبل میں سرفہرست کون رہے گا۔









