لارڈس:10؍جولائی :اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز سٹیڈیم لندن میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کا آخری سیشن کھیلا جا رہا ہے۔اورخبرلکھے جانے تک انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے ہیں۔
جو روٹ اور کپتان بین اسٹوکس پچ پر موجود ہیں۔ دونوں نے ففٹی پارٹنرشپ کی ہے۔ روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 67ویں ففٹی اسکور کی ہے۔ہیری بروک (11 رنز) کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا۔ بمراہ نے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ اولی پوپ (44 رنز) تیسرے سیشن کے پہلے اوور میں رویندرا جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
لنچ سے قبل جیک کراؤلی 18 اور بین ڈکٹ 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو رشبھ پنت نے نتیش کمار ریڈی کے ہاتھوں کیچ کیا۔روٹ نے بھارت کے خلاف تین ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے اس اننگز میں اپنا 45واں رن بناتے ہی یہ کامیابی حاصل کی۔روٹ نے لارڈز سٹیڈیم میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
انہوں نے یہ کارنامہ 51ویں اوور میں جڈیجہ کی گیند پر انجام دیا۔بھارت: شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، کرونا نائر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔انگلینڈ: بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر اور شعیب بشیر۔









