لندن، 03 جولائی (یواین آئی) برطانیہ کے اسٹار کیمرون نوری نے اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی نوری نے بدھ کو کھیلے گئے میچ میں امریکہ کے ٹیافو کو 4-6، 6-4، 6-3، 7-5 سے شکست دی۔ اب نوری کا اگلا مقابلہ اٹلی کے عالمی نمبر 73 میتیا بیلوچی سے ہوگا۔دوسری جانب خواتین کے زمرے میں برطانیہ کی کیٹی بولٹر کو ارجنٹینا کی سولانا سیئیرا سے 7-6 (9-7)، 2-6، 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔برطانوی وائلڈ کارڈ بلی ہیرس بھی عالمی نمبر 37 پرتگال کے نونو بورجیس سے 6-3، 6-4، 7-6 (9-7) سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔









